ہندوستان نے پاکستان میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ اور پٹھان کوٹ حملہ کا ماسٹر مائنڈ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لیے جانے اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے ایک چھ رکنی ٹیم بنائے جانے کی رپورٹوں کا جائزہ لیا لیکن 15 جنوری کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ خارجہ سکریٹریوں کی سطح کی بات چیت پر کل کوئی فیصلہ نہیں کیا
گیا۔
خارجہ سکریٹری ایس۔
جے شنكر کے مالدیپ اور سری لنکا کے دورے سے واپس آنے کے بعد پہلے وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک میٹنگ کی اور پھر دونوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل رات تقریباً دو گھنٹے تک جاری میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے وطن واپس لوٹنے کے بعد خارجہ سکریٹریوں کی سطح کے مذاکرات کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کا فیصلہ کیاہے